21

پورے ملک میں کورونا ویکسین 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے،وفاقی وزیر اسدعمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کل ٹیکے لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68 فی صد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسینیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں