22

واٹس ایپ نے تیسرے بلیو ٹک کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تیسرے بلیو ٹک کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن پر جب بھی دو افراد بات کر رہے ہوں تو ایک صارف کی طرف سے دوسرے کو بھیجے جانے والے مسیج کو دیکھنے کے بعد ہی دو بلیو ٹک کا نشان واضح ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نیوز ٹریکر WABetainfo نے دعوے کو رد کرتے ہوئے کمپنی ایسی کوئی فیچر تیار نہیں کر رہی۔ واٹس ایپ سکرین شاٹس کا پتہ لگانے کے لیے تیسرا بلیو چیک تیار نہیں کر رہا ہے، یہ خبر جعلی خبر ہے۔ایک اور پیشرفت میں صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ گوگل ڈرائیو کا بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے رُک گیا ہے۔WABetainfo کی طرف سے صارف کو بتایا گیا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کے بارے میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اگر آپ کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو تو اپنے موبائل کا ماڈل بتائیں، ہم اس مسئلے کو آپ کے لیے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں