16

نیو ایئرپر سکیورٹی خدشات ،موسیقی کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) لاہور میں سال نو پر موسیقی کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر موسیقی کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو ایئرنائٹ پر سکیورٹی خدشات کے تحت عوامی اجتماع، کنسرٹ اور موسیقی کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی انتظامیہ کے مطابق فضائی آلودگی، سموگ کے مسائل اور آتش بازی کی آڑ میں ہوائی فائرنگ کے خدشات کے پیش نظر آتش بازی کے لیے دی جانے والی تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں سال نو کے دوران آتش بازی کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں بھیجی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں