www.dailynewsmart.com.pk 19

نواز شریف کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتاہوں،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی تابوت اٹھایا جانےوالا ہے ، سیاسی تابوت اٹھانے کیلئے چار کندھوں کی ضرورت ہوتی ہے ، تین تو پاکستان میں موجود ہیں ، چوتھا بھی مل جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کا شور مچا ہوا ہے ، کوئی کہتا ہے کہ وہ آرہا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نہیں آرہا ، نواز شریف کے آنے سے کیا فرق پڑے گا؟ ، یہیں سے گئے تھے ، لوٹ بھی آئیں گے تو کیا ہو جائے گا؟ شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتاہوں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعت اقتدار میں آئے گی وہ اس کے ساتھ ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت کے رافیل طیارے خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان عظیم ہیں اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ، رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ لگتا تھا نالہ لئی میرے مرنے کے بعد بنے گا ،اب خواب پورا ہوا، نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں