16

شہباز شریف کی تقریر نہیں جاب اپلیکشن ہوتی ہے، وزیراعظم’عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل وزیراعظم کے برجستہ جوابات نے صحافیوں کو خوب محظوظ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پی ٹی آئی کی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں صحافیوں نے وزیراعظم سے سوالات کئے جس کا وزیراعظم نے برجستہ جواب دیا۔
ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم صاحب حکومت مشکل میں نظر آ رہی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ سوال تم نے کتنی بار پوچھا ہے؟، ہر تین مہینے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی، فواد چوہدری
وزیراعظم نے جواب دیا کہ کہا جاتا رہا ہے نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف سعودی عرب گئےتو تب بھی کہا جا رہا تھا کہ آ رہا ہے آ رہا ہے، جب تک سمجھوتا نہیں ہوگیا یہی سنتے رہے۔
ایک اور صحافی نے شہباز شریف سے متعلق سوال کیا تو وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں جاب اپلیکشن ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں