13

دوشیزہ کو ہراساں کرنے پر سابق انسپکٹر گرفتار

نئی دہلی : بھارتی پولیس کے سابق انسپکٹر کو کم عمر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنا انتہائی مہنگا پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھنؤ میں آیا، جہاں ایک سابق تھانیدار کو لڑکی کو چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 سالہ بیٹی وکاس کالونی میں اپنے ماموں کے یہاں رہتی ہے اور پڑوس میں ہی سابق انسپکٹر گوتم کمار مقیم ہے۔

متاثرہ لڑکی پڑوس میں کھیلنے گئی ہوئی تھی جہاں سابق تھانیدار گوتم کمار نے نابالغ لڑکی کو اکیلے پاکر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی نے گھر لوٹ کر اپنے اہل خانہ کو گوتم کمار کی حرکتوں سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد لڑکی کی ماں نے تھانے میں شکایت درج کروائی۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں درج ہوئے مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے لکھنؤ پولیس نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں