15

آئندچوبیس گھنٹو ں میں کہاں کہاں بارش ہو گی اور کہاں برفباری ؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلوداورموسم سرد رہے گا۔تا ہم بلوچستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری
کا امکان۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد / جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : گلگت بلتستان: بگروٹ 09، گلگت 06، گوپس 04، اسکردو 01، خیبر پختونخوا: کالام ، میرکھانی 04، دروش 02، بلوچستان: ژوب 03، زیارت 02 اورپشین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری: (انچ)بگروٹ 03، کالام 02، ہنزہ، اسکردو، بابوسر 01 اور استور میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی13، بابوسر منفی 09، گوپس منفی 08، سکردو، کالام منفی 06، پاراچنار منفی 05، بگروٹ، استور، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، دیر، زیارت، شوپیاں منفی 03، مالم جبہ، قلات منفی 02، گلگت، میرکھانی، سری نگر، اننت ناگ اور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں