36

ڈپٹی کمشنر آفس سکردو میں حالیہ زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی

پریس ریلیز :ڈپٹی کمشنر آفس سکردو میں حالیہ زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ریجنل پروگرام منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، اے ڈی سی شیرازی صاحب ، اے سی وقاص جوہر ، اے سی آپریشن انیلہ مہدی ، ڈی ڈی جی بی ڈی ایم اے زوبیر، ایکسین بی این آر اور پی ایچ آئی کے نمائندے شامل تھے۔ میٹنگ میں آر پی ایم اے آکے آر ایس پی نے ڈپٹی کمشنر سکردو کریم داد چغتائی کے ساتھ مل کر روندو میں حالیہ زلزلے سے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر فوڈ پیکیجز فراھم کرنے کا فیصلہ کیا۔ AKRSP ہر ممکن حد تک متاثرین زلزلہ کو فوڈ پیکیجز فراہم کریں گے جن میں روزمرہ اشیائےصرف شامل ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اے کے آر ایس پی بہت جلد یہ پیکیجز متاثرین تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں