19

جوبائیڈن انتظامیہ نے چپکے سے کن لوگوں کو امریکہ لانا شروع کردیا؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کے
امیدوار لو بارلیٹا کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ ہوائی جہازوں میں غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ لا رہی ہے۔ پنسلوانیا کی گورنر شپ کے ری پبلکن امیدوار کی طرف سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں تارکین وطن سے بھرے ہوائی جہازوں کو دکھایا گیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق لو بارلیٹانے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک فلائٹ الین ٹاؤن کے لیف ویلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ ایک ہفتہ قبل کئی پروازیں سکریٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔ یہ تمام غیرقانونی امیگرنٹس ہیں جنہیں بائیڈن انتظامیہ خفیہ طور پر امریکہ لا رہی ہے۔بارلیٹا کا کہنا تھا کہ ”بائیڈن انتظامیہ پنسلوانیا کے شہریوں کے تحفظ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ پہلے یہ پروازیں پنسلوانیا کے شمال مشرقی علاقے میں آ رہی تھی تاہم جب بات کھلنے لگی اور لوگوں نے ان پروازوں کے متعلق پوچھنا شروع کیا تو یہ لیف ویلی کی طرف منتقل کر دی گئی ہیں۔“بارلیٹا نے بتایا کہ ”میرے خیال میں لیف ویلی آنے والی اس پرواز میں کل 130تارکین وطن کو امریکہ لایا گیا ہے۔ ان میں 118کم عمر اور 12بالغ افراد شامل ہیں۔ یہ لوگ ’íAero‘ چارٹر فلائٹ کے ذریعے گزشتہ جمعہ کے روز لیف ویلی پہنچائے گئے۔ ایئرپورٹ سے انہیں بسوں کے ذریعے دیگر جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کوبھی اس پرواز کے متعلق پیشگی علم نہیں تھا۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں