14

نئی فلم میں شاہد کپور کے مقابل ہیروئن آنے والی اداکارہ کورونا کا شکار،کیافلم وقت پرریلیز ہوپائے گی ،مداحوں کے لیے بڑی خبرآگئی

ممبئی ، بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے ساتھ ان کی نئی فلم
جرسی میں ہیروئن کا کردار نبھانے والی اداکارہ مرونل ٹھاکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔گزشتہ دنوں فلم جرسی کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی اور اب یہ خبر آئی ہے کہ مرونل ٹھاکر کو کورونا ہوگیا ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان میں وائرس کی معمولی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرالیں۔ خیال رہے کہ مرونل اور شاہد کپور کی فلم جرسی 31 دسمبر کو ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ سے ریلیز مؤخر کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں