17

امریکا: کتے نے پولیس کو حادثے کے شکار ٹرک تک پہنچاکر دو افراد کی جان بچالی

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک کتے کو ہیرو کا درجہ دیتے ہوئے اس کی کافی تعریف کی جارہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس کتے نے پولیس کو ایک حادثے کا شکار ہونے والے ایک پک اپ ٹرک تک پہنچایا۔

اس پک اپ ٹرک کو حادثے کے وقت اس کا مالک اپنے ایک دوست کے ساتھ چلا رہا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق جرمن شیفرڈ کتے نے پولیس کی حادثے کے مقام تک رہنمائی کی۔

جہاں انھیں سڑک کے کنارے ایک ریل کے جنکشن کے قریب حادثے کا شکار پک اپ ٹرک نظر آیا جو الٹ گیا تھا۔

جب پولیس نے مزید قریب جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ ٹرک کا مالک اور اس کا دوست اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں