17

ماضی کی حکومت نے ہر منصوبے میں کرپشن کی، عثمان بزدار

لاہور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ماضی کی حکومت نے ہر منصوبے میں کرپشن کی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر حامد یار ہراج نے ملاقات کی۔ وزیراعلی پنجاب نے حامد یار ہراج کو وزرات کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس مو قع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا ماضی کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو نظرانداز کیا۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ہماری حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا۔

وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا ہم نے ہر منصوبے میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا۔ ساڑھے 3 برس میں عوام کو ریلیف دیا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں