11

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی کےلیے مشکلات درپیش آرہی ہے،خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی کابینہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2012کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے ریٹس ریوائز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشکلات درپیش آرہی ہے۔ صوبائی کابینہ نے علاقے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ریٹس کو ریوائز کیاجائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین دنوں میں ریوائز ریٹس کے حوالے سے ورکنگ کو مکمل کریں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروٹیکٹڈ ایریاز کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے تحت گلگت بلتستان میں پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کے قیام کی صوبائی کابینہ میں منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ لیویز ایکٹ کے تحت پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے جنگلات، پروٹیکٹڈ ایریاز، قدرتی جڑی بوٹیوں کے تحفظ کیلئے پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت سے پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کیلئے مزید پانچ ہزار آسامیوں کی تخلیق کی سفارش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں