12

چیئرمین PCB کا قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا پلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں کل ایک تقریب منعقد کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی جانب سے جمعہ کو قومی کرکٹرز کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے۔

تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا ، کھلاڑیوں کو تقریب میں کیش پرائز دینے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹیم نے ایونٹ میں بھارت کو بھی شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں