13

چیک ری پبلک کی ویمن ٹینس پلیئر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

سربین ٹینس اسٹارنواک جوکووچ تو قانونی جنگ جیت کر آسٹریلین اوپن کھیلنے کے اہل ہو گئے لیکن چیک ری پبلک کی رناتا گورا چووا کو ویکسین سے استثنیٰ کے باوجود آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا، ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ سارے معاملے پر حکام سے رابطے میں ہیں۔
چیک ری پبلک کی رناتا گورا چووا کو ویکسین سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر پہلے تو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ، وہ میلبرن میں ٹینس ایونٹ میں شریک تھیں کہ اچانک حکام نے ان کا ویزا منسوخ کرکے انہیں تحویل میں لیا اور ملک سے ڈی پورٹ کردیا۔
ڈبلیو ٹی اے کا کہنا ہے کہ رناتا گورا چووا نے جب کچھ غلط نہیں کیا تو ان کا ویزا منسوخ کیوں ہوا ؟ اس واقعے پر حکام سے رابطے میں ہیں۔۔
ورکوا کا کہنا ہے ان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ درست نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں