12

گلگت، پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح،جدید سہولیات فراہم کرینگے،وفاقی وزیراسد عمر

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی حکومت خصوصاً وزارت منصوبہ بندی اور پاکستان اکٹامک کمیشن اور ایس پی ڈی کے خصوصی تعاون سے گلگت بلتستان میں پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح ہوگیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو کینسر کے علاج کیلئے ملک کے دیگر علاقوں میں آنا نہیں پڑے گا۔ گلگت کینسر ہسپتال میں جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ اگر کوئی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو تو پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں۔ گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں