35

عوام کو گھر کی دہیلز میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئےکوشاں،چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ کا دورہ کیا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ملاقات کی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے چیف جسٹس چیف کورٹ کو ویلکم کیا اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ سے عدالتی اور انتظامی امور پر باہمی تبادلہ خیال کرتے ہوئےعوام کو گھر کی دہیلز میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان چیف کورٹ کے باہمی اشتراک سے بین الاصوبائی سطع پر ججز کے تربیتی ورکشاپس ،انفارمشن ٹیکنالوجی سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے امور میں بھر تعاون کی مکمل یقینی دہانی کرائی اور چیف جسٹس چیف کورٹ کا سندھ ہائی کورٹ کےدورے کو خوش أئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور سندھ کی جوڈیشری کا ایک مظبوط رشتہ ہےمزید امدورفت سے یہ رشتہ مزید مظبوط ہوگا اس حوالے سے ملکر جامعہ پالیسی مرتب کرینگے تاکہ عدالتی نظام کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر سکے گے اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے سندھ ہائی کورٹ کےتمام ذیلی دفاتر کا دورہ کر کے انتظامی ،ٹیکنالوجی سمیت عدالتی امور کا بھی جایزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ میں سندھ کا کلیدی کردار ہےگلگت بلتستان کے وکلاء کی کثر تعداد سندھ کے کورٹس میں پریکٹس کرکے گلگت بلتستان أجاتے جو عدل وانصاف کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں اس بارے سندھ کا بڑا رول ہے مزید دورے کے موقع پر پر تبارک استقبال پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو گلگت بلتستان کا دورے کی دعوت دیدی جس کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دورے کی دعوت قبول کر لی جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
جاری کردہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں