35

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، خالد خورشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی اور کہاکہ تمام لوگ اس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کریں ۔وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی تھی وزیراعلی خالد خورشید سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر آفیشلز نے بھی ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں